پوپ فرانسس تین روزہ دورہ کے بعد ابوظہبی سے واپس روانہ


ابوظہبی،5 فروری،2019(وام)۔۔کیتھولک چرچ کے سربراہ قابل احترام پوپ فرانسس ابوظہبی کے تین روزہ دورہ کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ابوظہبی کے ولی عہد اورامارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان،امارات کے دیگر شیوخ،وزرا اور اعلی شخصیات نے پوپ فرانسس کو الوداع کیا۔

شیخ محمد نے عالمی امن کے قیام،بھائی چارے،رواداری اور انسانیت کے لئے مزاکرات کے لئے پوپ فرانسس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے عالمی کانفرنس برائے انسانی بھائی چارہ کے موقع پر مختلف تقریبات اوراقدامات میں شرکت پر پوپ کا شکریہ اداکیا۔ولی عہد نے دنیا بھر کے لوگوں کے درمیان بقائے باہمی اور پیار ومحبت کے رشتوں کے قیام کے لئے انسانی بھائی چارے کے اعلامیہ کے اجرا کو سراہا جس پر پوپ فرانسس اور امام اکبر الازہر ڈاکٹر محمد الطیب نے دستخط کئے۔

روانگی سے قبل پوپ فرانسس نے شیخ محمد کو اس اعلامیہ کی ایک کاپی پیش کی۔پاپل کا طیارہ جس ملک کی فضاوں سے گرزتاہے پوپ کی جانب سے اس ملک کے سربراہ کو ٹیلی گرام پیغام بھیجنا ایک روایت ہے۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے نام پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات سے روانہ ہورہے ہیں اور میں ایک بار پھر پرجوش استقبال اور فیاضانہ میزبانی پر عزت مآب،حکومت اور امارات کی عوام کا تہ دل سے معترف ہوں۔ میں آپ کے لئے اپنی دعاوں کی یقین دہانی اورآپ کے لیے خدا کی بے شمارعنایات کا طلب گار ہوں۔

الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندہ عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان، سپیکر وفاقی قومی کونسل ڈاکٹر امل عبداللہ القبیسی،ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ ھزاع بن زاید آل نھیان،نائب وزیر اعظم اور وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل عزت مآب شیخ سیف بن زاید آل نھیان، نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان، وزیر خارجہ وبین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان، ابوظہبی ولی عہد کی عدالت کے سربراہ عزت مآب شیخ حمد بن زایدآل نھیان سمیت دیگر وزرا اعلی حکام اور شیوخ بھی پوپ فرانسس کو الوداع کہنے ائرپورٹ پر موجود تھے.

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395302737341

WAM/