نوردبئی فاؤنڈیشن کی طرف سے روہنگیا پناہ گزینوں کو آنکھوں کے مفت علاج کی فراہمی


دبئی ، 6 فروری ، 2019 (وام) ۔۔ نور دبئی فاؤنڈیشن ، بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے 50 ہزار روہنگیا مسلمانوں کیلئے آنکھوں کے امراض کے مفت علاج کی فراہمی کررہی ہے .

 

غیرمنافع بخش تنظیم نور دبئی فاؤنڈیشن نے 2008ء سے اپنے قیام کے بعد سے 2 کروڑ 70 لاکھ مستحق افراد کو نابینا پن اور آنکھوں کے مختلف امراض میں علاج بہم پہنچایا ہے .

 

یواین ایچ سی آر کے تخمینہ کے مطابق 2017ء سے میانمار سے تقریبا ساڑھے سات لاکھ روہنگیا مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں .

 

کاکس بازار میں واقع پناہ گزینوں کے 30 کیمپوں میں یہ روہنگیا مقیم ہیں ان میں سے 50 ہزار روہنگیا کو آنکھوں کے امراض کا سامنا ہے .

 

ان پناہ گزین کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو دیگر امراض کے ساتھ آنکھوں کی تکالیف کا سامنا ہے اور اس کے علاج کیلئے بھی انہیں مناسب یا قریبی سہولیات میسر نہیں ہیں .

 

نور دبئی فاؤنڈیشن کے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منال تریام کے مطابق یہ روہنگیا پناہ گزین آنکھوں کے امراض کے علاج میں شدید مشکلات کا شکار چلے آرہے ہیں .

 

نوردبئی فاؤنڈیشن نے بنگلہ دیشن کی وزارت صحت اور فریڈ ہالوز فاؤنڈیشن کے تعاون سے یکم جنوری 2019ء کے بعد سے 500 رونگیا کی آںکھوں کا آُپریشن کیا ہے جبکہ دو ہزار روہنگیا کو آنکھوں کے علاج میں معاونت فراہم کی ہے .

 

انہوں نے بتایاکہ طبی امداد کی فراہمی کا یہ عمل فروری کے اواخر تک جاری رہے گا .

 

فریڈ ہالوز فاؤنڈیشن کے سی ای او آئن وشارٹ کا کہنا ہے روہنگیا پناہ گزین اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں اور ان میں سے کئی کی داستان انتہائی المناک ہے ۔ انہوں نے ان پناہ گزینوں کے امداد اور علاج کیلئے نور دبئی فاؤنڈیشن کے کردار اور تعاون کو بھرپور سراہا ہے .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک ۔.

 

http://wam.ae/en/details/1395302737685

WAM/Ahlam Al Mazrooi