خلیفہ فنڈ کانائیجریا میں ایس ایم ایزکی مددکے لئے ڈھائی کروڑ ڈالرمالیت کا معاہدہ

ابوظہبی،6 فروری، 2019 (وام)۔۔ خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائزڈویلپمنٹ کے چیئرمین حسین جاسم النویس اور نائیجریا کے تجارت اور نجی شعبہ کی ترقی کے وزیرسعدوسیدو نے نائیجر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ایس ایم ایز کی مدد کے لئے ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔معاہدہ پر دستخط النویس کے دورہ نائیجر کے دوران کئے گئے جہاں انہوں نے صدر محمدو ایسوفو سے بھی ملاقات کی۔نائیجریا کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ اس معاہدہ سے ملک کے معاشی استحکام کے لئے ضروری پائیدار ترقی اور اقتصادی تنوع کے اقدامات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔صدر ایسوفونے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے لئے حمایت کرنے پر ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا۔شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے النویس نے نایئجر اور اس کے عوام کی خوشحالی اور مسلسل ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر النویس نے کہا کہ معاہدہ سے نائیجر کی معاشی ترقی کی کوششوں کو مدد ملے گی اور نائیجر کے نوجوانوں کو اپنی مہارت اور فن کو ترقی دینے کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ خلیفہ فنڈ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان اور شیخ محمد بن زاید کی ہدایات اور سرپرستی میں مختلف ملکوں کو کئی طرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔صدر ایسوفو نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور نائیجریا کے مختلف شعبوں کے لئے مدد فراہم کرنے پر امارات کا شکریہ ادا کیا.

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302737599

WAM/Ahlam Al Mazrooi