•  ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظˆط²ظٹط± ط§ظ„ط§ظ‚طھطµط§ط¯ ط§ظ„ظپط±ظ†ط³ظٹ . 2
  •  ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظˆط²ظٹط± ط§ظ„ط§ظ‚طھطµط§ط¯ ط§ظ„ظپط±ظ†ط³ظٹ . 1

محمد بن زاید سے فرانس کے وزیر معیشت کی ملاقات

ابوظہبی ، 9 فروری ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان سے فرانس کے وزیر معیشت و خزانہ برونو لی مائر نے یہاں الشاطی محل میں ملاقات کی .

 

فرانسیسی وزیر کل دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے عرب امارات آئے ہوئے ہیں .

 

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے ، اقتصادیات ، تجارت ، مالی امور اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے مقاصد کے حصول میں باہمی تعاون کو وسیع تر پیمانے پر بروئے کار لانے پر بھی بات چیت ہوئی .

 

ملاقات کے موقع پر ابوظہبی کی ایگزیکٹو امور اتھارٹی کے چیئرمین خلدون خلیفہ المبارک ابوظہبی کے ولی عہد کی کورٹ کے انڈر سیکریٹری محمد مبارک المزروعی اور فرانسیسی وزیر کے وفد میں شامل اعلی عہدیدار بھی موجود تھے .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

 

http://wam.ae/en/details/1395302738166

WAM/Ahlam Al Mazrooi