• "ط§ظ„ظ‚ظ„ط¨ ط§ظ„ظƒط¨ظٹط±" طھط¹ظ„ظ† ط¹ظ† ط¨ظ†ط§ط، ط£ظˆظ„ ظ…طµظ†ط¹ ظ„ظ„ظ…ظ„ط§ط¨ط³ ظپظٹ طµط¹ظٹط¯ ظ…طµط±. 3
  • "ط§ظ„ظ‚ظ„ط¨ ط§ظ„ظƒط¨ظٹط±" طھط¹ظ„ظ† ط¹ظ† ط¨ظ†ط§ط، ط£ظˆظ„ ظ…طµظ†ط¹ ظ„ظ„ظ…ظ„ط§ط¨ط³ ظپظٹ طµط¹ظٹط¯ ظ…طµط±. 2
  • "ط§ظ„ظ‚ظ„ط¨ ط§ظ„ظƒط¨ظٹط±" طھط¹ظ„ظ† ط¹ظ† ط¨ظ†ط§ط، ط£ظˆظ„ ظ…طµظ†ط¹ ظ„ظ„ظ…ظ„ط§ط¨ط³ ظپظٹ طµط¹ظٹط¯ ظ…طµط±. 1

ٹی بی ایچ ایف کامصر میں ریڈی میڈ گارمنٹس فیکٹری قائم کرنے کا اعلان

شارجہ ، 9 فروری ، 2019 (وام) ۔۔ دنیا بھر میں ضرورتمند افراد کی مدد کیلئے شارجہ میں قائم عالمی فلاحی تنظیم " دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن " (ٹی بی ایچ ایف) نے بالائی مصر کے علاقے میں بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس تیار کرنے والی فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے .

 

اس منصوبہ کو عملی جامہ اقوام متحدہ کے تعاون سے مصر کی تنظیم " ای این آئی ڈی " پہنائے گی جس پر لاگت کا تخمینہ 6 لاکھ 5 ہزار ڈالر ہے اور یہ فیکٹری پانچ سو مربع میٹر رقبے پر تعمیر ہوگی .

 

بالائی مصر کے قنا صوبہ کے ضلع میں قائم ہونے والی یہ فیکٹری ان کارکن خواتین کے گھروں کے قریب قائم کی جارہی ہے اور اس سے خواتین کی براہ راست 142 ملازمتیں اور بالواسطہ 284 ملازمین فراہم ہونگیں ۔ اس منصوبہ سے مجموعی طور پر مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 2130 ہے ۔ یہ منصوبہ مقامی مارکیٹ کو ریونیو فراہم کرنے کے ساتھ دنیا میں مصر کی سو فیصد برآمدت میں بھی معاون ثابت ہوگا .

 

ٹی بی ایچ ایف کی ڈائریکٹر مریم الھمادی نے کہاہےکہ شارجہ کے حکمران کی اہلیہ اور فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شیخہ جواھر بنت محمد القاسمی کی ہدایات اور ویژن کے مطابق یہ تنظیم خواتین کی فلاح اور انہیں معاشرے میں برابر مقام دلانے کیلئے مصروف عمل ہے .

 

انہوں نے کہاکہ خواتین کی ترقی انہیں تعلیم ، صحت اور روزگار میں موزوں مواقع فراہم کئے بغیر ممکن نہیں ۔ ٹی بی ایچ ایف کا یہ منصوبہ انہی مقاصد اور اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا .

 

اس منصوبے کے معاشی فوائد کے ساتھ اسے خواتین کے تربیت اور انہیں شعور فراہم کرنے کے لئے بھی مفید بنایا گیا ہے ۔ اس سے مذکورہ علاقے کی خواتین میں صحت ، صفائی کے بارے میں بھی شعور بیدار ہوگا جبکہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کم کرنے کیلئے مانع حمل طریقوں کو بھی پروان چڑھایا جائے گا .

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302738167

WAM/Ahlam Al Mazrooi