Sun 10-02-2019 08:44 AM
دبئی ، 10 فروری ، 2019 (وام) ۔۔ ساتویں عالمی حکومتی سربراہ کانفرنس آج صبح یہاں شروع ہوگئی جس میں 140 ممالک کی 4 ہزار شخصیات شریک ہیں جن میں سربراہان ریاست ، وزراء ، اعلی حکام شامل ہیں ۔ یہ شخصیات عالمی مستقبل کی اشتراک سے تعمیر اور حکومتوں کے مستقبل کے ازسرنو تعین کیلئے اکھٹی ہوئی ہیں .
کانفرنس میں 600 مقررین اظہار خیال کریں گے جو سربراہان ریاست ، ممتاز مفکرین و قائدین ہیں جبکہ ان کے ساتھ 30 عالمی تنظیموں کے اعلی ترین عہدیدار بھی مقررین میں شامل ہونگے .
اس کانفرنس کے موقع پر عالمی اہمیت کی 20 رپورٹس کو تازہ ترین اعداد و شمار ، تحقیق اور ڈیٹا کے ساتھ بھی جاری کیا جائے گا جس کی مدد سے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی .
کانفرنس میں تبادلہ خیال کے 200سیشنز منعقد ہونگے جو کہ انسانی بھلائی ، ماحولیاتی تبدیلی ، حکومتوں کی مالی پالیسی ، خدمات میں جدت اور تنازعات کے بعد سماجی مفاہمت سے متعلق ہیں .
اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 100 وزراء ، ممتاز عالمی تنظیموں اور کمپنیوں کے 120 صدور و اعلی عہدیدار بھی شریک ہورہے ہیں ۔ یہ اس کانفرنس کے پلیٹ فارم سے حال اور مستقبل سے متعلہ امور پر قیمتی تبادلہ خیال بھی کریں گے .
ترجمہ ۔ تنویر ملک .
http://wam.ae/en/details/1395302738282