علاقائی استحکام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ناگزیر ہے،صدر جنرل اسمبلی


دبئی،10 فروری، 2019 (وام)۔۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدرماریا فرنینڈا ایسپی نوزا نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کے لئے سازگار ماحول یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ ایس ڈی جیز کے لئے علاقائی استحکام کی اہمیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایسپی نوزا نے کہا کہ میرے خیال میں ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کے لئے پرامن اور اچھے دوستانہ تعلقات کے ساتھ سازگار ماحول کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلی سطح پینل کے موقع پروام نیوزایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کی صدر نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی صورتحال ایک چیلنج ہے۔میرے خیال میں ہمیں اس اولین چیلنج پر کام کرنے کی ضرورت ہے خصوصا خلیج کے ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔پائیدار ترقی کے حوالے سے اس خطے پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے.

 

عرب امارات کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امارات نے متنوع اقتصادیات اور قابل تجدید توانائی کے حوالے سے قابل تقلید مثال قائم کی ہے،یہاں آج انسانیت کے مستقبل، موسمیاتی تبدیلی اور کاربن کے اخراج میں کمی کے لئے دنیا بھر سے رہنما جمع ہیں.

 

ایس ڈی جیز کے دہرے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اہداف پر ممالک آپس میں بیٹھ سکتے ہیں اپنی علاقائی شراکت کو مضبوط کرتے ہوئے امن واستحکام کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز سے امن قائم اور امن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے.

 

عرب امارات کی جانب سے سال رواداری جیسے اقدامات کیا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مددگار ہوسکتے ہیں اس سوال پر ایسپی نوزا کا کہنا تھا خصوصا! ایسے وقت میں جب دنیا کے تمام حصوں میں نیشنل ازم جیسے جذبات ابھر رہے ہیں بھائی چارہ اور رواداری میرے خیال میں کسی بھی پرامن ماحول کے بنیادی اجزا ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کا کہنا تھا کہ سال رواداری کا منانا، انسانی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں اور انسانی برادری کو قریب لاناپائیدار امن کے لئے ضروری پائیدار ترقی کو حاصل کرنے کے طاقتور ذرائع ہیں.

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302738299

WAM/Ahlam Al Mazrooi