وام نے 25 خبر ایجنسیوں کے ساتھ"میثاق رواداری " پر دستخط کردئیے 

دبئی، 10 فروری، 2019 (وام) ۔۔ امارات نیوز ایجنسی،وام نے25 خبر ایجنسیوں کے ساتھ "نیوز ایجنسیوں کے میثاق رواداری" پر دستخط کئے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب وزیر مملکت اور چیئرمین نیشنل میڈیا کونسل ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر کی موجودگی میں حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس کے پہلے روز ہوئی.

 

ڈاکٹر الجابر نے کہا کہ سربراہ اجلاس ایک جدید نقطہ نظر کے ذریعےمستقبل کی تیاری اور حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے ۔ اس کے ذریعے انسانیت کے لئے ایک روشن اور مثبت مستقبل یقینی بنانے میں مدد ملے گی .

 

انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس کے ساتویں ایڈیشن کو اس لئے خصوصی اہمیت حاصل حاصل ہوگئی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اور مستقبل میں حکومت، صحت اور معیار زندگی، ماحول اور ماحولیاتی تبدیلی، تجارت اور بین الاقوامی تعاون، تعلیم اور اس کے اثرات پر زور دیتا ہے۔ یہ ایڈیشن لیبر مارکیٹ، مستقبل کی مہارتوں، میڈیا اور حکومتوں اور عوام کے درمیان رابطو ں سے متعلق ہے.

 

چارٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواداری متحدہ عرب امارات کی روایتی اقدار میں شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اسے اداراتی کام کے ذریعے فروغ دینے کی کوشش کی ہے تاکہ افراد اور معاشرے کے درمیان زندگی کے تمام شعبوں میں اسکے مقاصد کو یقینی بنایا جائے.

 

الجابر نے کہا کہ یہ میثاق مثبت سوچ کو فروغ دینے اور مختلف ممالک میں رواداری اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے اجلاس میں حصہ لینے کے نیشنل میڈیا کونسل کے عزم کے مطابق ہے.

 

دستخط کی تقریب میں نیشنل میڈیا کونسل کے ڈائریکٹر جنرل منصور المنصوری، وام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمحمد جلال الرئیسی اور علاقائی اور بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کے صدور اور ڈائریکٹروں نے شرکت کی.

 

چارٹر پر جن نیوز ایجنسیوں نے دستخط کئے ان میں وام، سعودی نیوز ایجنسی،بحرین نیوز ایجنسی، کویت نیوز ایجنسی، یمن نیوز ایجنسی، لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی، اردن نیوز ایجنسی، سوڈان نیوز ایجنسی، فیڈریشن آف عرب نیوز ایجنسی، مشرق وسطی نیوز ایجنسی، قبرص نیوز ایجنسی، ٹرینڈ نیوز ایجنسی، کرغز نیشنل نیوز ایجنسی، لاطینی امریکن نیوز ایجنسی، بلغاریہ نیوز ایجنسی، پرتگالی نیوز ایجنسی، ہسپانوی نیوز ایجنسی، نیشنل ملائیشین نیوز ایجنسی، BERNAMA SPUTNIK، بھارتی پی ٹی آئی، فلپائن نیوز ایجنسی، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان،INXپلیٹ فارم اور سلووینیا پریس ایجنسی شامل ہیں.

 

ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302738349

WAM/Ahlam Al Mazrooi