آئی ایم ایف پاکستان کی مددکرنے کیلئے تیار ہے: کریسٹین لوگارڈ


دبئی، 10 فروری، 2019 (وام) ۔۔ دبئی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لوگارڈ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے.

حکومتوں کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس، ڈبلیو جی ایس 2019 کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد اپنے بیان میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ انکی ملاقات اچھی اور تعمیری رہی۔ ملاقات میں حالیہ اقتصادی پیش رفت اور آئی ایم ایف کے معاون پروگرام کے حوالے سے جاری بحث کے تناظر میں پاکستان کے لئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کہ انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فیصلہ کن پالیسیوں اور اقتصادی اصلاحات کا ایک مضبوط پیکیج پاکستان کی معیشت کو بحال کرے گا اور مضبوط اور بھرپور ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ نئی حکومت کے پالیسی ایجنڈے میں غریبوں کا خیال رکھنااور طرز حکومت کو بہتر بنا کر لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانا اہم ترجیحات میں شامل ہیں.

ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302738356

WAM/Ahlam Al Mazrooi