حمدان بن زاید کو کاموروس میں امارات ہلال احمر کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا

مورونی، 5 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر نے رواداری کے سال کے دوران اپنے امدادی پروگراموں کے سلسلے میں کاموروس میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ ان منصوبوں میں صحت اور تعلیمی شعبے کے بنیادی ڈھانچہ کی بہتری میں تعاون شامل ہے۔ ان منصوبوں پر الدھفرہ خطے کیلئے حکمران کے نمائندے اور امارات ہلال احمر کے چیئرمین حمدان بن زاید آل نھیان کی رہنمائی کے مطابق عملدرآمد کیا جارہا ہے.

شیخ حمدان بن زاید کو کاموروس میں امارات ہلال احمر کے وفد کے سربراہ مبارک المنصوری نے ٹیلی فون کیا اور وہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے امارات ہلال احمر کے تعاون سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا.

المنصوری نے کہا کہ منصوبوں میں موالی کے فومبونی ہسپتال کی بحالی اور یونیورسٹی آف کامروس کی ای-لائبریری کے نظام کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے.

انہوں نے کہا کہ امارات ہلال احمر کے وفد نے مورونی میں ایک ڈائلاسز سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور طبی سامان اور خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ضروریات کی تفصیل اکھٹی کی۔ المنصوری نے کہا کہ یہ دارالحکومت کا واحد ڈائلاسزسینٹر ہے جو گردوں کے مریضوںکو طبی علاج فراہم کرتا ہے.

ترجمہ: ریاض خان 

http://wam.ae/en/details/1395302744585

WAM/MOHD AAMIR