روس کا عرب امارات کی طرز پر وزارت مسرت قائم کرنے پر غور


ماسکو ، 5 مارچ ، 2019 (وام) ۔۔ روس کی فیڈریشن کونسل کے سپیکر ویلنتینا متوینکوو نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے وزارت مسرت کے قیام کے تجربے سے فائدہ اٹھانے اور اس حوالے سے ایک جائزہ تحقیق کرانے پر زور دیا ہے .

 

ویلنتینا متوینکوو نے 2016ء میں عرب امارات کا دورہ کرکے یہاں کئی اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں .

 

انکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اس دورے میں عرب امارات کی وزارت مسرت و خوشحالی کی سرگرمیوں کے بارے میں کافی معلومات لی تھیں .

 

ایک ملاقات میں انکا کہنا ہے کہ وہ عرب امارات کو خوش اور پرمسرت لوگوں کا ملک دیکھنے کی خواہشمند ہیں .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

 

http://wam.ae/en/details/1395302744820

WAM/Ahlam Al Mazrooi