محمد بن زاید اور آسٹریا کے چانسلر کا باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

ابوظہبی ، 6 مارچ ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان نے آسٹریا کے چانسلر سباستیان کرز سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کے دوران علاقائی اور عالمی اہمیت کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے ۔ انہیں یہ ٹیلی فون آسٹریا کے چانسلر نے کیا تھا .

 

محمد بن زاید اور آسٹریا کے چانسلر نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرنے کے ساتھ دونوں ممالک میں تعاون اور تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

 

http://wam.ae/en/details/1395302745127

WAM/Ahlam Al Mazrooi