• 2
  • 1 /Medium/
  • 3

محکمہ توانائی کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ چین

بیجنگ، 7مارچ، 2019(وام)۔۔محکمہ توانائی،ڈی او ای کے اعلی سطح کے وفد نے تعاون کو فروغ دینے ،ٹرانسفر آف نالج اور تجربات کے تبادلوں کے لئے حالیہ دنوں میں چین کا دورہ کیا۔ محکمہ توانائی کے چیئرمین عویضة مرشدالمرر کی قیادت میں وفد نے چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر زانگ جیان ہوا سے باہمی مفاد کے لئے تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔ چین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر علی عبید الظاہری کے ہمراہ المرر نے چین کی قابل تجدید توانائی کی کئی ایک کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات اورچین میں توانائی پیداوار کے منصوبوں کا دورہ کیا.

 

دورہ کے حوالے سے المرر نے بتایا کہ ہمارے دورہ چین کا مقصد توانائی کے شعبہ میں سرکردہ اداروں کے ماڈل کا مشاہدہ کرنا اور مختلف ممالک کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا۔انرجی مینیجمنٹ کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے حوالے سے چین ایک عالمی رول ماڈل کی حیثیت کاحامل ہے۔چین نے ریکارڈ ٹائم میں انرجی ایفیشینسی کو فروغ دیا ہے اور قابل تجدید توانائی خصوصاً شمسی توانائی کے شعبہ میں دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے۔ایفیشینٹ انرجی مینیجمنٹ سلوشوشنز کے لئے ابوظہبی کے منصوبے اور چینی ماڈل میں ایک مطابقت پائی جاتی ہے.

 

وفد نے دورہ کے دوران بیجنگ،شنگھائی اور شان زی میں کئی ایک ورکشاپس میں چین کی توانائی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے ہمراہ شرکت کی.

 

ترجمہ۔تنویرملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302745447

WAM/