​ہلال احمر امارات،سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی2019 کے کامیاب انعقاد کے لئے کوشاں

ابوظہبی، 9مارچ، 2019 (وام)۔۔سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی2019 کی مقامی انتظامی کمیٹی ایل اوسی نے ورلڈ گیمز کے لئے ہلال احمر امارات، ای آر سی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت ایم او یو پر دستخط کئے ہیں.

سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی 2019 ابوظہبی اور دبئی میں چودہ سے اکیس مارچ تک کھیلے جارہے ہیں.

ایم او یو کے تحت ای آر سی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ورلڈ گیمز کی ترویج کرتے ہوئے ایل او سی کی مدد کرے گی۔ ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ای آر سی کی اسی خواتین رضاکار بھی حصہ لیں گی.

سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی 2019 کی ہائر اورگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ محمد عبداللہ الجنیبی کا کہنا ہے کہ حکومتی اور نجی ادارے سپیشل اولمپکس کی تحریک کی بھرپورمدد کررہے ہیں.ای آر سی کی صورت میں ہمارے حمائتیوں میں ایک شاندار اضافہ ہواہے.

ای آر سی کے سیکرٹری جنرل محمد عتیق الفلاحی نے الظفرۃ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور ای آر سی کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی جانب سے ای آر سی اور متحدہ عرب امارات کے دیگر اداروں کے درمیان بامقصد شراکت داری کے لئے کوششوں کو سراہا.

ایم او یو کے تحت دونوں ادارے ورلڈ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لئے تعاون کریں گے.

چودہ مارچ سے اکیس مارچ تک جاری رہنے والے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی 2019 میں ایک سونوے ممالک کے ساڑھے سات ہزار ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی زیر سرپرستی سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی 2019 پرعزم افراد کے لئے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے مقامی،قومی اور علاقائی منصوبے کی ایک اہم کڑی ہے.

سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی 2019 میں ایک سونوے ممالک کے ساڑھے سات ہزار ایتھلیٹ اور تین ہزارکوچز اولمپکس طرز پر چودہ مارچ سے اکیس مارچ تک چوبیس مقابلوں میں حصہ لیں گے.

ترجمہ۔تنویر ملک

​ http://wam.ae/en/details/1395302745852

WAM/Ahlam Al Mazrooi