• dubai’s non-oil foreign trade reaches aed1.3 trillion in 2018 1
  • dubai’s non-oil foreign trade reaches aed1.3 trillion in 2018 2
  • dubai’s non-oil foreign trade reaches aed1.3 trillion in 2018 3
  • dubai’s non-oil foreign trade reaches aed1.3 trillion in 2018 5
  • dubai’s non-oil foreign trade reaches aed1.3 trillion in 2018 4
  • dubai’s non-oil foreign trade reaches aed1.3 trillion in 2018 6

دبئی کی نان آئل غیر ملکی تجارت کاحجم ایک اعشاریہ تین ٹریلین درہم تک پہنچ گیا

دبئی، 10مارچ، 2019(وام)۔۔دبئی کی سال دوہزار اٹھارہ میں نان آئل غیر ملکی تجارت کاحجم،اہم اقتصادی طاقتوں کے درمیان تناو ، عالمی معاشی انحطاط اورترقی پزیز ممالک کی کرنسیوں میں اتارچڑھاوکے باعث عالمی تجارت کو درپیش چیلنجز کے باوجود ایک اعشاریہ تین ٹریلین درہم رہا۔تازہ ترین اعدادوشمار اس بات کااظہار ہیں کہ دبئی ایک سرکردہ علاقائی اور عالمی تجارتی مرکز کی حیثیت سے آگے بڑھ رہا ہے.

دبئی کسٹمز کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں فری زونز سے تجارت کی مالیت تئیس فیصد اضافے کے ساتھ پانچ سوبتیس ارب درہم رہی۔ براہ راست تجارت کی مالیت سات سوستاون ارب درہم جبکہ کسٹمزویئر ہاوس سے تجارتی حجم دس ارب چالیس کروڑ درہم رہا۔ری ایکسپورٹ کی مالیت بارہ فیصد اضافے کے ساتھ چار سودو ارب درہم،درآمدات کا حجم سات سوستر ارب درہم جبکہ برآمدات کا حجم ایک سوستائیس ارب درہم رہا.

دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دوہزار اٹھارہ کے دوران تجارتی شعبہ کی کارکردگی کو سراہاہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی نان آئل غیرملکی تجارت کی موجودہ شرح اس بات کا اشارہ ہے کہ پچاس سالہ چارٹر میں وضع کردہ معیار کے مطابق ہم ریونیو کے حصول کی جانب درست راستے پر ہیں۔اس وقت ہم خطے کے منفرد کمرشل زون کی تعمیر پر کام کررہے ہیں جس میں سرمایہ کاروں کو بینک اکاونٹس کھولنے اور ای ریزیڈینس کی سہولت مہیا ہوگی.

ڈی پی ورلڈ گروپ کے چیئرمین وچیف ایگزیکٹو افسر اور پورٹس،کسٹمز اینڈ فری زونز کارپوریشن کے چیئرمین عزت مآب سلطان بن سلیم نے کہا کہ مختلف عالمی معیشتوں میں آںے والی مشکلات سے نمٹنے کے لئے دبئی کی نان آئل تجارت میں کافی لچک موجود ہے۔ گزشتہ عشرہ میں عالمی تجارت کو درپیش کئی ایک چیلنجز کے باوجود دوہزار نو سے دوہزار اٹھارہ کے دوران دبئی کی تجارت میں بہتر فیصد اضافہ ہوا ہے.

دوہزار اٹھارہ میں دبئی کسٹمز کی جانب سے کی گئی ٹرانزکشنز کی تعداد دوہزار سترہ کی نوے لاکھ کے مقابلے میں چھیانوے لاکھ رہیں جبکہ دبئی کسٹمز میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد اضافے کے ساتھ دولاکھ تئیس ہزار تک پہنچ گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ فیڈرل کسٹمز اتھارٹی ایف سی اے کے تحت اکتوبر دوہزار سولہ میں لانچنگ کے بعد اتھارائزاڈ اکنامک آپریٹر ،اے ای او نے بھی تیز رفتار ترقی کی ہے.

غیر ملکی تجارت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق شپنگ کے مختلف طریقوں لینڈ،سی اور ائر کے درمیان ہم آہنگی،انضمام اور تنوع پایا گیاہے۔فضائی ذرائع سے تجارت تین اعشارہ دو فیصد اضافے کے ساتھ چھ سوبارہ ارب درہم، سمندری راستوں سے تجارت کا حجم تین اعشارہ چار فیصد اضافے کے ساتھ چار سوتراسی ارب درہم جبکہ زمینی ذرائع سے تجارت کا حجم دوسوپانچ ارب درہم رہا.

دوہزار اٹھارہ میں کموڈیٹیز کی فہرست میں موبائل فونز کی تجارت سب سے زیادہ ایک سوپچاس ارب درہم کی رہی جو دبئی میں جدید ترین کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے استعمال کا ثبوت ہے۔ا سکے بعد زیورات کی تجارتی مالیت ایک سوچھ ارب درہم، ڈائمنڈ کی چورانوے ارب درہم اور کاروں کی تجارتی مالیت پینسٹھ ارب درہم رہی.

دوہزار اٹھارہ میں ایک سوانتالیس ارب درہم مالیت کی تجارت کے ساتھ چین امارات کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔بھارت ایک سوسولہ ارب درہم کے ساتھ دوسرے ، اکاسی ارب درہم کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر رہا۔ پچپن ارب درہم مالیت کی تجارت کے ساتھ سعودی عرب دبئی کا عرب دنیا میں سب سے بڑا اور دنیا کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار رہا انچاس ارب درہم کے ساتھ سوئٹزرلینڈ پانچواں بڑا تجارتی شراکت دار رہا.

 

ترجمہ۔تنویرملک

 

http://wam.ae/en/details/1395302746097

WAM/