محمد بن زاید کو گیبون کے صدر کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

ابوظبی، 10 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہداور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے گیبون کے صدر علی بونگو کو ٹیلی فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور صحت یابی پر انکو مبارکباد دی.

شیخ محمد نے صدر علی بونگو کی اچھی صحت گیبون کے لوگوں کی مسلسل ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

صدر علی بونگو نے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ امارات کے رہنماؤں اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا.

ترجمہ: ریاض خان 

http://wam.ae/en/details/1395302746209

WAM/