اولمپک مہمانوں کی شارجہ میں روایتی مہمان نوازی

شارجہ، 10 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز ابوظبی 2019 کے مہمانوں نے شارجہ میں ہوسٹ ٹاؤن پروگرام کے ورثہ گاؤں میں مقامی ثقافت اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور دن کا لطف اٹھایا۔

اس پروگرام کے ذریعے شارجہ سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمزابوظبی 2019 میں حصہ لینے والے 24 وفود کی میزبانی کررہاہے۔

پروگرام کے لئے شارجہ کی مقامی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق سلطان بن خادم کی سربراہی میں سرکاری حکام کی ایک بڑی تعداد نے ورثہ گاؤں میں مہمانوں کا استقبال کیا۔

مہمانوں نے جن چیزوں کا لطف اٹھایا ان میں روایتی لباس، عود عطر، عربی کافی اور حنا کے رنگ شامل تھے۔ خواتین نے خاص طور پر اماراتی گاؤں کی بوڑھی خواتین سے اپنے ہاتھ حنا کے ڈیزائن سے رنگائے اور اسے بہت پسند کیا۔

ورلڈ گیمز کا میزبان ٹاؤن پروگرام مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ثقافتی تبادلے کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس میں 190 سے زائد ممالک سے تقریبا 11,000 کھلاڑیوں اور کوچز کی متحدہ عرب امارات کی تمام سات ریاستوں میں میزبانی کی جائے گی۔

یہ وفود ابوظبی، العین، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین ، راس الخیمہ اور فجیرہ میں تین دن گزاریں گے تاکہ وہ اماراتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

ترجمہ: ریاض خان 

http://wam.ae/en/details/1395302746244

WAM/