• ط­ط§ظƒظ… ط±ط£ط³ ط§ظ„ط®ظٹظ…ط© ظٹط¯ط´ظ† ط§ظ„ظ†طµط¨ ط§ظ„طھط°ظƒط§ط±ظٹ ظ„ظ„ط£ظˆظ„ظ…ط¨ظٹط§ط¯ ط§ظ„ط®ط§طµ. 2
  • ط­ط§ظƒظ… ط±ط£ط³ ط§ظ„ط®ظٹظ…ط© ظٹط¯ط´ظ† ط§ظ„ظ†طµط¨ ط§ظ„طھط°ظƒط§ط±ظٹ ظ„ظ„ط£ظˆظ„ظ…ط¨ظٹط§ط¯ ط§ظ„ط®ط§طµ. 3
  • ط­ط§ظƒظ… ط±ط£ط³ ط§ظ„ط®ظٹظ…ط© ظٹط¯ط´ظ† ط§ظ„ظ†طµط¨ ط§ظ„طھط°ظƒط§ط±ظٹ ظ„ظ„ط£ظˆظ„ظ…ط¨ظٹط§ط¯ ط§ظ„ط®ط§طµ. 4
  • ط­ط§ظƒظ… ط±ط£ط³ ط§ظ„ط®ظٹظ…ط© ظٹط¯ط´ظ† ط§ظ„ظ†طµط¨ ط§ظ„طھط°ظƒط§ط±ظٹ ظ„ظ„ط£ظˆظ„ظ…ط¨ظٹط§ط¯ ط§ظ„ط®ط§طµ. 5
  • ط­ط§ظƒظ… ط±ط£ط³ ط§ظ„ط®ظٹظ…ط© ظٹط¯ط´ظ† ط§ظ„ظ†طµط¨ ط§ظ„طھط°ظƒط§ط±ظٹ ظ„ظ„ط£ظˆظ„ظ…ط¨ظٹط§ط¯ ط§ظ„ط®ط§طµ. 1

راس الخیمۃ کے حکمران نے سپیشل اولمپکس کی یادگار کا افتتاح کردیا

راس الخیمۃ ، 11 مارچ ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران عزت مآب شیخ سعود بن سقر ال قاسمی نے عرب امارات کی طرف سے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2019 ابوظہبی کا انعقاد کرانے کو بھرپور کامیابی قرار دیا ہے ۔ دنیا میں انسانیت کیلئے سب سے بڑے کھیل تصور کیئے جانے کے اس موقع کا انعقاد صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ال نھیان ، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان ، سپریم کونسل کے ارکان و اماراتی حکمرانوں کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے .

شیخ سعود نے کہاکہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جہاں رواداری ، امن ، آشتی فروغ پاتی ہے اور یہ خصوصیات اسکی تاریخ کا حصہ ہیں ۔ یہ خصوصیات مرحوم بانی قائد شیخ زاید بن سلطان ال نھیان کے نظریہ کے مطابق پروان چڑھی ہیں .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں جزیرۃ المرجان میں سپیشل اولمپکس کی یادگار کا افتتاح کرنے کے موقع پر ہونے والی تقرب میں کیا ۔ یہ تقریب راس الخیمۃ کو عالمی کھیلوں کے میزبان شہروں میں شامل کیئے جانے کی مناسبت سے بھی منائی گئی .

اس تقریب میں عرب امارات کی عظیم ثقافتی روایات ، رنگ اور اقدار کو بھر پور انداز میں پیش کرنے کے ساتھ روایتی گرمجوش مہمان نوازی کا بھی اجاگر کیا گیا .

انہوں نے تقریب کے شرکاء کا بھی پرتپاک خیرمقدم کیا جسے راس الخیمۃ کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن سعود سقر ال قاسمی کی سرپرستی میں " یہ پرعزم لوگ " کے نعرے پر مبنی انداز میں منعقد کیا گیا .

تقریب میں راس الخیمۃ پٹرولیم اتھارٹی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعود ال قاسمی ، شیخ سقر بن سعود ال قاسمی اور سپیشل اولمپکس کی سی ای او میری ڈیوس نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ ، اسٹونیا ، منگولیا ، یونان ، آذربائیجان ، قبرص ، لکسمبرگ اور قازقستان کے وفود نے بھی شرکت کی .

میری ڈیوس نے خطاب کرتے ہوئے عرب امارات کی میزبانی کو بھرپور سراہا اور عرب امارات کی مضبوط سماجی اور معاشرتی اقدار کی تعریف کی .

سپیشل اولمپکس میں دنیا کے 190 ممالک کے ساڑھے سات ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، یہ کھیل 14 سے 21 مارچ تک ابوظہبی میں منعقد ہونگے جس میں ان اولمپکس کے مخصوص 24 قسم کے کھیل مقابلے ہونگے .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302746467

WAM/