• uae cabinet approves national space strategy 2030 2
  • uae cabinet approves national space strategy 2030 1

عرب امارات کی کابینہ نے قومی خلائی حکمت عملی 2030 کی منظوری دیدی

ابوظہبی ، 11 مارچ ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت عرب امارات کی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں قومی خلائی حکمت عملی 2030ء کی منظوری دیدی گئی ۔ کابینہ اجلاس یہاں صدارتی محل میں ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید ال نھیان نے بھی شرکت کی .

اس موقع پر شیخ محمد نے کہاکہ عرب امارات نے نوجوانوں کی قابلیت سے اقتصادی توانائی مرکز اور جدید انفراسٹرکچر قائم کردیا ہے اور اس کے بعد اب آج خلائی تحقیق کی صنعت میں قدم آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال انہی نوجوانوں کی قابلیت سے عرب امارات نے پہلا مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجا تھا ، مستقبل قریب میں عرب امارات سے عالمی خلائی ٹیکنالوجی مراکز بھی قائم ہونگے ۔ جلد خلائی تحقیق کے شعبے میں عرب امارات ان بلندیوں تک پہنچے گا جہاں وہ انسانیت کی مزید خدمت کیلئے قابل قدر کام انجام دے گا .

انہوں نے کہاکہ خلائی تحقیق میں گرانقدر سرمایہ کاری کی جارہی ہے جوکہ عوام کو فائدہ دینے کے ساتھ قومی معیشت کیلئے بھی بہت مفید ہوگی .

کابینہ میں منظور ہونے خلائی تحقیقی حکمت عملی میں جدید تکنیک ، تحقیق کا استعمال میں لایا جائے گا اور اس حکمت عملی کو تین بنیادی عوام پر استوار کیا گیا ہے ۔ ان میں قومی خلائی پالیسی ، خلائی شعبہ کے قوانین و قواعد اور قومی خلائی حکمت عملی شامل ہیں .

اس حکمت عملی کے تحت خلائی تحقیق کے شعبے میں عرب امارات کو عالمی سطح پر اہم مرکز کا مقام دلوایا جائے گا ۔ 2030ء تک کے اہداف پر مبنی اس پالیسی میں حکومت امور ، کمرشل سرگرمیوں ، جدید تحقیق کے استعمال ، سائنسی تحقیق کیلئے خلائی شعبے میں ترقی کو منزل بنایا گیا ہے .

قومی خلائی حکمت عملی کے 6 بڑے مقاصد ، 21 پروگرام اور 79 اقدامات شامل ہیں جن سے عرب امارات کے 85 اداروں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ خلائی تحقیق کے 20 غیرملکی اداروں سے سٹریٹجک اشتراک بھی اس میں شامل ہے .

کابینہ نے مالیاتی سرگرمیوں کی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی ۔ مختلف عالمی معاہدوں اور عالمی تعاون بڑھانے کے دیگر کئی اقدامات کرنے کی بھی کابینہ میں منظوری دی گئی .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302746372

WAM/