• ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ط±ط¦ظٹط³ طھظˆط؛ظˆ. 4
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ط±ط¦ظٹط³ طھظˆط؛ظˆ. 1

خلیفہ فنڈ ٹوگو کی ایس ایم ایز کیلئے 15ڈالر فراہم کریگا

ابوظبی، 11 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور ٹوگو کے صدر کی موجودگی میں پیر کے روز خلیفہ فنڈ کے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اور ٹوگو کی وزارت خزانہ کے درمیان مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کے 15 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے گئے .

معاہدے پر انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کیلئے خلیفہ فنڈ کے سربراہ حسین جاسم النویس اور ٹوگو کے وزیر خزانہ ثانی یحی نے دستخط کئے.

حسین جاسم النویس نے کہا کہ یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے دوست ممالک میں ترقیاتی پروگراموں کو تعاون فراہم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد متحدہ عرب امارات اور ٹوگو کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے.

النویس نے کہا کہ معاہدے کے تحت خلیفہ فنڈ ٹوگو کی ترقیاتی کاوشوں اور ملک میں کاروبار اور مائیکرو، چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے مالیاتی اور تکنیکی فریم ورک فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ معاہدہ جدت پسند نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرے گا۔ النویس نے کہا کہ اس معاہدے سے نئی ملازمتوں کے ساتھ کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی.

خلیفہ فنڈ 2007 میں ابو ظبی میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد کاروباری ترقی اور متحدہ عرب امارات اور بیرون ملک مسابقتی چھوٹےا ور درمیانی درجے کے کاروباروں کی ترقی کو تعاون فراہم کرنا ہے.

ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302746417

WAM/