عرب امارات ، امریکا کا توانائی بچت و تعمیراتی شعبے کے معیار پر تبادلہ خیال

دبئی ، 11 مارچ ، 2019 (وام) ۔۔ سٹینڈرائزیشن اور میٹرولوجی کیلئے عرب امارات کی اتھارٹی ای ایس ایم اے نے تیل و گیس کی مخصوصیات شعبے ، توانائی کھپت کی تعمیر ، تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے امریکا کے ساتھ مختلف مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کی ہے .

ای ایس ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ المعینی سے امریکا کے 19 رکنی اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت امریکی نیشنل سٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ این ایس آئی کے سربراہ کررہے تھے ۔ وفد میں تیل و گیس ، تعمیراتی و توانائی شعبوں کے شخصیات بھی شامل تھیں .

اس موقع پر معیار کے موضوع سے متعلقہ مفاہمت کی یاد داشت انجام دینے کے ساتھ مہارت اور تجربے کے تبادلے ، تکنیکی صلاحیت کے فروغ پر غور کیا گیا جبکہ ایک دوسرے کے معیار میں ہم آہنگی لانے پر بھی بات چیت ہوئی .

المعینی نے بتایاکہ عرب امارات کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار امریکا ہے جس کے ساتھ تیل کے علاوعہ دیگر اشیاء کی تجارت کا حجم 31 ارب ڈالر سالانہ ہے ۔ دو سال پہلے تک عرب امارات میں امریکی سرمایہ کاری 5 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوچکی تھی .

اس کے ساتھ امریکہ میں عرب امارات نے ٹیکنالوجی صنعت ، گاڑیوں کی صنعت ، المونیئم ، خوراک ، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے .

عرب امارات میں امریکی سرمایہ کاری آئی سی ٹی ، مالیاتی خدمات ، رئیل اسٹیٹ ، انشورنس ، مینوفکچرنگ ، کان کنی ، صحت ، ٹرانسپورٹ ، ہول سیل و ریٹیل شعبوں میں ہورہی ہے .

انہوں نے بتایاکہ کہ اس مذاکراتی عمل سے دونوں ممالک کے درمیان اشیاء کے تصدیقی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ متعلقہ تکنیکی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302746475

WAM/