• adnec delivers aed3.41 billion impact on abu dhabi economy in 2018  1
  • adnec delivers aed3.41 billion impact on abu dhabi economy in 2018  2

ADNEC کا ابوظبی کی معیشت میں حصہ 3.41ارب درہم ہوگیا

ابوظبی، 11 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ اابوظبی قومی نمائش کمپنی، ایدنک نے اعلان کیا ہے کہ 2018 کے دوران ابو ظبی کی معیشت پر اس کے بلاواسطہ اور بالواسطہ اثرات کی قیمت 3.41 ارب درہم رہی ۔ اس طرح 2005 میں اس کے آغاز سے اب تک مقامی معیشت میں اسکا مجموعی حصہ بڑھ کر 32ارب درہم ہو گیا ہے.

ان نتائج کا اعلان ایدنک گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرحمید مطر الدھیری نے ابو ظبی قومی نمائش سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا.

ایدنک کے 2018 کے یہ نتائج ابو ظبی قومی نمائش سینٹر اور العین کنونشن سینٹرکی طرف سے منعقد کئے جانے والی تقریبات کی تعداد میں 14 فیصد اضافے بعد دیکھنے میں آئے ہیں۔ 2017 میں ان تقریبات کی تعداد 442 تھی۔ اس طرح چودہ سال قبل اپنے آغاز کے بعد سے ایدنک کے زیراہتمام ہونے والی تقریبات کی مجموعی تعداد 3،390 ہوگئی ہے.

ADNEC نے صرف 2018 میں دو ملین سے زائد شائقین کا خیر مقدم کیا جبکہ 2005 سے اب تک مجموعی طور پر یہ تعداد 17.5 ملین ہے.

کمپنی نے بتایا کہ ان تقریبات کے باعث اس سے متعلقہ شعبوں میں 20،000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملی جبکہ مہمان نوازی کے شعبے میں ہوٹلوں کو 473،454 راتوں کی آمدنی ہوئی.

دریں اثنا ایدنک نے اپنے سٹاف میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا اور 2018 میں انکی شرح 72 فیصد تک پہنچ گئی جو 2017 میں 69فیصد سے تھی۔ اس کے علاوہ سینئر مینجمنٹ میں بھی اماراتی شہریوں کی شرح گزشتہ سال بڑھ کر 85 فیصد تک پہنچ گئی.

نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ثقافت اور علم کے فروغ کی وزیرنوری بنت محمد الکابی نے کہا کہ ایدنک سیاحت کے شعبے میں اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے ابو ظبی کے وژن پر عملدرآمد کرتی ہے۔انھوں نے کہاکہ قومی قیادت کی اس اہم شعبے کی ترقی کے لئے بھرپور حمایت کے باعث گزشتہ 14 سال کے دوران کمپنی نے مقامی اور بین الاقوامی سطحوں پر ایک سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں

اس کے علاوہ کمپنی نے عالمی ایونٹس اور نمائشوں کی صنعت میں صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ 94.7 فی صد اطمینان کی درجہ بندی حاصل کی جو 2017 میں 92.6 فیصد تھی.

ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302746409

WAM/