• ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ط±ط¦ظٹط³ طھظˆط؛ظˆ. 3
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ط±ط¦ظٹط³ طھظˆط؛ظˆ. 2

ٹوگو کے صدر اور محمد بن زاید کی ملاقات

ابوظبی، 11 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ٹوگو کے صدر FAURE GNASSINGBEنے ملاقات کی.

دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور ٹوگو کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مفادات اور ان کے عوام کی بہتری کیلئے ان تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا.

شیخ محمد بن زاید اور صدر GNASSINGBE نے باہمی مفاد کے کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا.

شیخ محمد نے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی قیادت میں دوست ملکوں کی پائیدار معاشی اور سماجی ترقی کیلئے اہم شعبوں میں جامع ترقیاتی اقدامات اور جامع کوششوں کی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا.

ٹوگو کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ترقی کے کامیاب تجربے سے استفادے کی خواہش کا اظہار کیا.

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ثقافتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے ذریعے رابطے بڑھانے کی کاوشوں کی تعریف کی.

ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302746418

WAM/