• ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظƒط±ظ… ط£ظˆط§ط¦ظ„ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ط¯ط§ط¹ظ…ط© ظ„طµظ†ط¯ظˆظ‚ ط§ظ„ظˆط·ظ†. 2
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظƒط±ظ… ط£ظˆط§ط¦ظ„ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ط¯ط§ط¹ظ…ط© ظ„طµظ†ط¯ظˆظ‚ ط§ظ„ظˆط·ظ†. 4
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظƒط±ظ… ط£ظˆط§ط¦ظ„ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ط¯ط§ط¹ظ…ط© ظ„طµظ†ط¯ظˆظ‚ ط§ظ„ظˆط·ظ†. 3
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظƒط±ظ… ط£ظˆط§ط¦ظ„ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ط¯ط§ط¹ظ…ط© ظ„طµظ†ط¯ظˆظ‚ ط§ظ„ظˆط·ظ†. 1
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹظƒط±ظ… ط£ظˆط§ط¦ظ„ ط§ظ„ط¬ظ‡ط§طھ ط§ظ„ط¯ط§ط¹ظ…ط© ظ„طµظ†ط¯ظˆظ‚ ط§ظ„ظˆط·ظ†. 5
تصویر ویڈیو

محمد بن زاید کی صندوق الوطن کے حامیوں کے اعزاز میں تقریب میں شرکت

ابوظبی، 11 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے صدوق الوطن کے ان حامیوں کو اعزاز سے نوازا جو اس اقدام کے آغاز سے قومی مقاصد کے حصول میں کردار ادار کررہے ہیں.

انکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شیخ محمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری ہمیشہ دینے کا جزبہ رکھتے ہیں اور اس جزبے کی بنیاد مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان نے رکھی تھی.

یہ اعزاز ان کمپنیوں اور افراد کو دیا گیا جو صندوق الوطن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک قومی فنڈ کا قیام ہے.

شیخ محمد نے صندوق الوطن کی طرف سے شروع کئے جانے والے اہم اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ تمام شعبوں میں ترقیاتی عمل کا آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھیں ملک کی سماجی اقتصادی ترقی کا اہم پہلو قرار دیا.

انہوں نے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور متحدہ عرب امارات میں مختلف اقتصادی اور سماجی شعبوں کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں.

شیخ محمد کو "Tree of Giving"کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو اس پروگرام کے حامیوں اور شراکت داروں کے اعزاز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک نمائش کا بھی دورہ کیاجس میں مخیر حضرات کی طرف سے عطیات دینے کے جزبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تقریب میں صندوق الوطن کی جانب سے حاصل کئے گئے سنگ میلوں کا ایک جائزہ پیش کیا گیا.

ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302746524

WAM/Nour Salman