• ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ط±ط¦ظٹط³ ط¬ظ‡ط§ط² ط§ظ„ظ…ط®ط§ط¨ط±ط§طھ ط§ظ„ط¹ط§ظ…ط© ط§ظ„ظ…طµط±ظٹط©. 2
  • ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ط±ط¦ظٹط³ ط¬ظ‡ط§ط² ط§ظ„ظ…ط®ط§ط¨ط±ط§طھ ط§ظ„ط¹ط§ظ…ط© ط§ظ„ظ…طµط±ظٹط©. 1
تصویر ویڈیو

محمد بن زاید سے مصری انٹیلی جنس چیف کی ملاقات

ابوظبی، 11 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل نے ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طانون بن زاید آل نھیان بھی ملاقات میں موجود تھے.

 

ملاقات میں مضبوط دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے کئی معاملات کا جائزہ لیا گیا.

 

کامل نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی طرف سے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان اور شیخ محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی مسلسل خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا.

 

ابو ظبی کے ولی عہد نے عبدالفتح السیسی، مصری حکومت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

 

ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302746516

WAM/Nour Salman