•  ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظ…ظ„ظƒ ط§ظ„ط¨ط­ط±ظٹظ†. 3
  •  ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظ…ظ„ظƒ ط§ظ„ط¨ط­ط±ظٹظ†. 2
  •  ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظ…ظ„ظƒ ط§ظ„ط¨ط­ط±ظٹظ†. 4
  •  ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظ…ظ„ظƒ ط§ظ„ط¨ط­ط±ظٹظ†. 5
  •  ظ…ط­ظ…ط¯ ط¨ظ† ط²ط§ظٹط¯ ظٹط³طھظ‚ط¨ظ„ ظ…ظ„ظƒ ط§ظ„ط¨ط­ط±ظٹظ†. 1
تصویر ویڈیو

شاہ بحرین کی محمد بن زاید سے ملاقات

ابوظبی، 11 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے ملاقات کی اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.

 

شیخ محمد اور شاہ حمد نے دونوں ممالک کی بہتری کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا۔ ملاقات میں مشترکہ مفاد کے کئی امور سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا.

 

الدھرفہ خطے کیلئے حکمران کے نمائندے شیخ حمد بن زاید آل نھیان، العین کے خطےمیں ابوظبی کے حکمران کے نمائندے شیخ طانون بن محمد آل نھیان ، ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ھزاع بن زاید آل نھیان متعدد شیوخ ، رواداری کے وزیر شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان اور شاہ بحرین ساتھ آئے ہوئے شیوخ اور انکے وفد کے ارکان بھی ملاقات میں موجود تھے.

 

ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302746508

WAM/Nour Salman