امارات پیلس کی آرٹ گیلری میں خصوصی افراد کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام

ابوظہبی، 12مارچ، 2019(وام)۔۔آرٹ گیلری پراجیکٹ کے تحت معذور افراد کی بنائی گئی تصاویر ،پینٹنگز ،مجسموں اور فن پاروں کی ابوظہبی کے امارات پیلس ہوٹل میں نمائش کی جائے گی۔ابوظہبی میں امریکی سفارتخانے اور اے ایم آئی ڈی ای اے ایس ٹی کے اشتراک سے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی دوہزار انیس کے زیر اہتمام یہ آرٹ گیلری چودہ مارچ سے تئیس مارچ تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔مقامی اور غیر ملکی آرٹسٹس کی فنی تخلیق کی گیلری میں نمائش کی جائے گی.

 

پرعزم افراد کے لئے مخصوص دبئی کے مواھب اسٹوڈیو نے بھی اپنے فن پارے اس گیلری میں پیش کئے ہیں۔ اس کے علاوہ امارات آٹزم سوسائٹی، گولز یواے ای،ابوظہبی میں قائم بلیک کینوس کمیونٹی آرٹ گروپ اور شہرت یافتہ اماراتی آرٹسٹ عبداللہ لطفی کا آرٹ ورک بھی نمائش میں رکھا جائے گا.

 

آرٹ گیلری معزور افراد کے فن پاروں کی نمائش کرتے ہوئے ان معزور لوگوں کی انفرادی جدوجہد کو بھی بیان کرے گی۔ سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کی مقامی انتظامی کمیٹی، سویڈن کے سفارتخانے کے تعاون سے امارات میں قیام پزیر چودہ پرعزم افراد کی تصاویر پر مبنی زندگی کو بیان کرے گی جن میں سپیشل اولمپکس کے ایتھلیٹس اور کمیونٹی کے دیگر معذور افراد بھی شامل ہیں.

 

آرٹ گیلری میں دواطالوی آرٹسٹ ڈائیگو سالزی اور لزا پرینی کی چھ پینٹنگز رکھی جائیں گی خصوصاً امریکی سپیشل اولمپئین اور فوٹوگرافر جیفری مکول کی سلیکشن کے علاوہ اماراتی آرٹسٹ حمید النعیمی اورھدی کرم کی براہ راست ڈرائنگ بھی پیش کی جائے گی.

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ابوظہبی دوہزار انیس کے چیف اسٹریٹیجی افسرتالا الرحمی نے کہا کہ آرٹ گیلری سے معزور افراد کے تخلیق کردہ فن کو متعارف کرایا جائے گا۔فن کی طاقت کے ذریعے ہم معاشرے کے دیگر افراد اور پرعزم افراد کے درمیان ایک پل تعمیر کرتے ہوئے ان کی معاشرے میں بھرپور شراکت کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے شراکت داروں کی شاندار مدد کے ساتھ یہ نمائش سپیشل اولمپکس کے پیغام اور سال رواداری میں بحیثیت ایک قوم کے ہماری روایات کو عام کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے.

 

امریکی سفارتخانہ کے پبلک افیئرز شعبہ کے سربراہ سکاٹ بولز نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کو اس شانداراور متاثر کن پروگرام کے لئے سپیشل اولمپکس اور اے ایم آئی ڈی ای اے ایس ٹی کے ساتھ شراکت پر فخر ہے۔سات ورکشاپس میں شرکا کو اپنی فنی مہارتوں کو بہتر کرنے کا موقع ملا ہے اور اہم اس آرٹ ورک کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں جو امارات پیلس میں چودہ مارچ سے تئیس مارچ کو پیش کیا جائے گا.

 

اے ایم آئی ڈی ای اے ایس ٹی یو اے ای کی کنٹری ڈائریکٹررولا دجانی نے کہا کہ سال رواداری میں ہمارے ادارے کو سپیشل اولمپکس اور امریکی سفارتخانے کے ساتھ قومی اہمیت کے اس منصوبے پر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔اس تاریخی اہمیت کے ایونٹ کا حصہ ہونا جہاں آرٹ کے ذریعے تسلیم کئے جانے،شامل کئے جانے کی روایات کو فروغ اورقبولیت کے کلچر کو پروان چڑھایا جاتا ہو حقیقت میں یہ :امید کی لو: ہے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302746695

WAM/