دبئی اور ہانگ کانگ کا سرمایہ کاری وتجارتی نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کامعاہدہ

دبئی، 12مارچ، 2019(وام) ۔۔ دبئی کے اقتصادی ترقی کے محکمہ، ڈی ای ڈی اور ہانگ کانگ ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل، ایچ کے ٹی ڈی سی نے دبئی میں ہونے والے سٹریٹیجک مزاکرات میں ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد کاروباری دنیا کے دواہم مراکز کے درمیان سرمایہ کاری اورتجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدہ پر دستخط کی تقریب کے بعد مزاکرات کا دور ہوا جس میں ڈی ای ڈی اور اس کی ایجنسیوں دبئی ایف ڈی آئی، دبئی ایکسپورٹس اور دبئی ایس ایم نے شرکت کی۔ایف ڈی آئی نے ایچ کے ٹی ڈی سی کے ساتھ سرمایہ کاری و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی یاداشت پر دستخط کئے جبکہ دبئی ایکسپورٹس نے کونسل کے ساتھ پہلے سے موجد مفاہمت کی یاداشت کی تجدید کی.

 

دبئی اکانومی کے ڈائریکٹر جنرل سامی القمزی، دبئی ایف ڈی آئی کے چیف ایگزیکٹو افسرفہد القرقاوی،دبئی ایکسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو افسر سعد العوضی،ایچ کے ٹی ڈی سی کے کونسل ممبر اور بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل ورکنگ گروپ کے کنوینر انڈریو ویئر،ایچ کے ٹی ڈی سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارگریٹ فونگ اور،ایچ کے ٹی ڈی سی کے ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطی و افریقہ پیری فنگ بھی تقریب موجود تھے.

 

اس موقع پر القمزی نے کہا کہ دبئی ایف ڈی آئی اور دبئی ایکسپورٹس کی جانب سے ایچ کے ٹی ڈی سی کے ساتھ باہمی یاداشت پر دستخط دبئی کی جانب سے ایشیا اور پیسیفک میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔یہ کوششیں ہانگ کانگ اور چین کے اہم منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے ہماری متحرک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔معاہدہ اہم شعبوں بالخصوص بیلٹ اینڈروڈ اقدام میں فریقین کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید تیز کرے گا۔دبئی ایف ڈی آئی اورایچ کے ٹی ڈی سی نے تجارت اور اقتصادی اطلاعات کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا ہے.

 

دبئی ایف ڈی آئی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا کہنا تھا کہ دبئی اور کانگ کانگ کے کئی ایک مشترکہ معاشی مفاد ہیں۔ہم پرامید ہیں کہ اس معاہدے سے دبئی اور ہانگ کانگ کے صف اول کے کاروبار کو تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع میسر آئے گا۔شراکت داری کی اس تجدید سے دبئی ایکسپورٹس دونوں تجارتی مراکز کے تعلقات سے مزید فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہیں۔دونوں فریق خطوں میں مشترکہ منصوبوں،اطلاعات کے تبادلوں، اور تین سالہ منصوبہ کے تحت برآمدکنندگان اور خریداروں کو مدد فراہم کریں گے.

 

دبئی ایکسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو افسر کا کہناتھا کہ ایچ کے ٹی ڈی سی کے ساتھ سٹریٹیجک تعاون کی تجدید سے دبئی اور ہانگ کانگ کو تجارت کے مواقع میسر آئیں گے،دونوں خطوں میں مشترکہ ایونٹس،مارکیٹ اور بزنس انٹیلی جنس کے تبادلوں کے ساتھ برآمد اور درآمدکنندگان کو وضع کردہ تین سالہ منصوبے سے مدد ملے گی.

 

ایچ کے ٹی ڈی سی کے ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطی و افریقہ کا کہنا تھا کہ دبئی ایف ڈی آئی کے ساتھ ہمارے تعاون سے دنیا کی دو بہترین مسابقتی اقتصادی قوتوں کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کا نیا دور شروع ہوگا.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302746687

WAM/