سمارٹ دبئی، واشنگٹن میں امارات کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سفر

دبئی، 12مارچ، 2019(وام) ۔۔ ورلڈ بینک گروپ نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک کے ہیڈکوارٹرز میں اسمارٹ دبئی کی شراکت سے "اسمارٹ دبئی: ڈیجیٹل تبدیلی حکمت عملی اور عمل درآمد کے نتائج" کے عنوان سے علمی شراکت داری کی ایک تقریب کی میزبانی کی۔دبئی سمارٹ کے وفد نے شہر بھر میں سمارٹ تبدیلیوں،سٹریٹیجی کی تفصیلات اور تبدیلی کے اہم اقدامات کو پیش کیا .

 

ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سلوشنز اور ورلڈ بینک گروپ کے چیف انفارمیشن افسر ڈینس روبوٹیلی کے افتتاحی کلمات کے بعد سمارٹ دبئی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرعائشہ بنت بطی بن بشر نے دبئی پیپر لیس حکمت عملی پر ورلڈ بینک گروپ کے ایک سوپچاس سے زائد ارکان کو بریفنگ دی، اس حکمت عملی کے تحت دبئی حکومت دوہزار کیس تک بالکل پیپر فری ہوجائے گی جس سے حکومتی امور کی انجام دہی کے لئے استعمال ہونے والے سالانہ ایک ارب سے زائد پیپرز کا استعمال ختم ہوجائے گا۔ا س سے وقت ، وسائل اور مطلوبہ جگہ کی بچت ہوگی۔اس کے ساتھ سرکای عملے اور شہریوں میں خوشی کا لیول بھی بڑھ جائے گا.

 

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ دبئی دنیا کا سب سے سمارٹ اور خوش ترین شہر بننے کے لئے کوشاں ہے۔جس کے لئے فعال اپروچ کے ساتھ سمارٹ ٹرانسفارمیشن ایجنڈا شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دبئی پیپر لیس حکمت عملی فروری دوہزاراٹھارہ میں شروع کی گئی جس کے تحت دوہزار اکیس تک دبئی حکومت کو مکمل ڈیجیٹل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ دبئی کے لئے ہم ہمیشہ اپنی کامیابیوں اورسیکھنے کے عمل کا تبادلہ کرنے کے مواقع کے متلاشی ہیں،ہم خیال اداروں اور انفرادی لوگوں سے سیکھتے ہیں اور اسی سوچ کے تحت اس فورم پر اپنی پیش رفت اور ترقی کو پیش خوشی کا باعث ہے.

 

اس موقع پرسمارٹ دبئی کی ایمرجنگ ٹیکنالوجیز اورگلوبل پارٹنرشپ کی سربراہ زینة القیسی نے دبئی بلاک چین اسٹریٹیجی سے متعلق تفصیلات پیش کیں جس کا مقصد دبئی کو دوہزار بیس تک دنیا کا پہلا مکمل بلاک چین ٹیکنالوجی کا حامل شہر بناناہے.

 

پریزینٹیشنز کے بعد ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے سوال وجواب کی نشست ہوئی.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302746689

WAM/