متحدہ عرب امارات کا اسےٹیکس مقاصد میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں میں شامل کرنے پر اظہار افسوس

ابوظبی، 12 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے یورپی یونین کی طرف سے اسے ٹیکس مقاصد کے لئے تعاون نہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

 

متحدہ عرب امارات کی طرف سے اس معاملے پر یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعاون اور اس سلسلے میں یورپی یونین کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے جاری کوششوں کے باوجود اسے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے.

 

متحدہ عرب امارات ٹیکسوں کے حوالے سے او ای سی ڈی کی شرائط سمیت اعلی ترین عالمی معیاروں پر پورا اترنے کی دیرینہ پالیسی پر کاربند ہے اور اس سلسلے میں مقامی سطح پر قانون سازی کے فریم ورک کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رہے گا.

 

متحدہ عرب امارات نے یورپی یونین کے ساتھ اس سلسلے میں اقدامات کی تفصیلی ٹائم لائن کا تبادلہ کیا ہے جن پر اس وقت اس کے خود مختار قانونی عمل اور آئینی ضروریات کے مطابق عمل درآمد جاری ہے.

 

ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302746899

WAM/