شیخہ فاطمہ سے جمہوریہ ڈومینیکن کی خاتون اول کی ملاقات

ابوظبی، 12 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ جنرل ویمن یونین کی چیئروومن، زچہ بچہ کیلئے سپریم کونسل کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئروومن شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت خصوصی افراد کی فلاح و بہبوداور انکے حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے .

 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ ڈومینیکن کی خاتون اول Candida Montilla de Mednia سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے قصر البحر میں ان سے ملاقات کی.

 

شیخہ فاطمہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات خصوصی افراد خاص طور پر بچوں کو معاشرے کا حصہ مفید شہری بنانے اور دنیا بھر میں رواداری اور امن کے اقدار کو فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کر رہا ہے.

 

انھوں نے مقامی اور بین الاقوامی منتظمین کی جانب سے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کی کامیاب میزبانی کیلئے بھرپور کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے میں متحدہ عرب امارات کی خواتین کا کردار کلیدی ہے.

 

جمہوریہ ڈومینیکن کی خاتون اول نے متحدہ عرب امارات کی تمام شعبوں خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں کامیابیوں کو سراہا ۔ انھوں ننے شیخہ فاطمہ کی طرف سے بچوں اور خصوصی افراد کو دی جانے والی توجہ کی بھی تعریف کی.

 

ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302746915

WAM/