متحدہ عرب امارات نے  بوئنگ  737-MAXپروازوں پر پابندی لگا دی

ابوظبی، 12 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایتھوپیا ایئر ویز کے بوئنگ 737-MAXحادثے کے بعد حفظ ماتقدم کے طور پر متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں اس ماڈل کے طیاروں کی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ پابندی 13 مارچ 2019کو مقامی وقت کے مطابق00:01 سے لاگو ہوگی.

 

یہ پابندی پیشگی احتیاطی تدبیر ہے جس کا مقصد فضا اور زمین پر عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے.

 

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے.

 

ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302746916

WAM/Ahlam Al Mazrooi