متحدہ عرب امارات مرکزی بنک کے غیرملکی کرنسی ذخائر 348ارب درہم ہوگئے


ابوظبی، 14 مارچ، 2019 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مجموعی غیر ملکی کرنسی کے اثاثے جنوری 2019 کے اختتام تک 348 ارب درہم رہے جو جنوری 2018 کے 326 ارب درہم سے 6.7 فیصد زیادہ ہیں جبکہ اسی مدت کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور غیر ملکی بینکوں کے ساتھ ڈیپازٹس 278.8 ارب درہم رہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 254.9 ارب درہم تھے.

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی اثاثوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مرکزی بنک کی ریزرو قسطوں کی صورتحال اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس ہولڈنگز شامل نہیں ہیں.

سرکاری ذخائر جنوری میں 297.6 ارب درہم تھے جبکہ مالیاتی ذخائر 415 ارب درہم اور کیش کے علاوہ دیگر ذخائر 819 ارب درہم رہے.

ریاض خان .

http://wam.ae/en/details/1395302747592

WAM/