لوور ابوظہبی میں سپیشل اولمپکس کی مشعل 

ابوظہبی ، 14 مارچ ، 2019 (وام) ۔۔ لوور ابوظہبی کا کہنا ہے کہ اسے سپیشل اولمپکس کی " مشعل امید " کی میزبانی کرنے والے تاریخی مقامات میں شامل ہونے کا اعزاز ملا ہے .

عالمی درجے کا عجائب گھر ہونے کے ناطے لوور ابوظہبی کا مشن رواداری اور ایک دوسرے پر انحصار کو فروغ دینا ہے ۔ ان انسانی اقدار کی جتنی ضرورت آج ہی وہ پہلے کبھی نہیں تھی خصوصا رواں سال میں جب اسے "سال رواداری" کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ لوور ابوظہبی دنیا بھر کے انسانوں ، ہر شعبہ زندگی افراد اور پرعزم لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے .

اس عجائب گھر میں پرعزم لوگوں کی آمد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جس کے تحت نہ صرف انہیں مفت داخلے کی اجازت ہوتی ہے بلکہ انہیں اپنے ساتھ مہمان لانے کا موقع بھی دیا جاتا ہے .

اس میوزیم میں سمعی اور بصری صلاحیتوں سے محروم افراد کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس میوزیم میں جدید انداز میں سیروسیاحت کا بندوبست بھی کیا گیا ہے .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302747350

WAM/