عرب امارات نے بحیرہ احمر کے سکولوں میں بارودی سرنگوں کے خطرات سے آگہی کی مہم شروع کردی

ساحل بحیرہ احمر ، 14 مارچ ، 2019 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر نے یمن کے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں مختلف سکولوں میں جاکر بارودی سرنگوں کے خطرات سے آگہی کی مہم شروع کردی ہے .

مہم میں طالبات کے الزھرا سکول اور طلباء کے الاتحاد سکول میں جاکر بچوں کو یہ بتایاگیاکہ انہوں نے زمین میں پوشیدہ دیسی ساختہ بم اور بارودی سرنگوں سے کیسے بچنا ہے .

اس دو روزہ مہم میں سکولوں کے طلباء اور طالبات کو مختلف تحریری اور اشاعتی مواد کی مدد سے خطرات سے بچنے کی تربیت دی جارہی ہے ۔ اس عمل میں انہیں یہ بھی بتایا جارہا ہے انہوں نے خطرہ کی نشاندہی ملنے پر اس کے بارے میں متعلقہ حکام کو کیسے آگاہ کرنا ہے .

ای آر سی کے ایک نمائیندہ نے بتایا کہ اس آگہی مہم کا مقصد انتہائی خطرات والے علاقوں کے بچوں کو حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں جیسے خطرات سے بچانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آزادکرائے گئے دیگر ساحلی علاقوں میں بھی ایسی دس روزہ آگہی مہم چلائی جائے گی .

ترجمہ ۔ تنویر ملک .

http://wam.ae/en/details/1395302747474

WAM/