عجمان پولیس نے قیدیوں کی وطن واپسی میں مدد کے لئے رواداری فنڈ کا آغاز کردیا


عجمان، 23مارچ، 2019(وام) ۔۔ عجمان پولیس جنرل ہیڈکوارٹرز نے ڈیفالٹر قیدیوں اور ملک بدری کا سامنے کرنے والوں کے سفری اخراجات ادا کرنے کے لئے رواداری فنڈ کا آغاز کیا ہے۔یہ اقدام عجمان پولیس،دار البر سوسائٹی اور امارات ویژن میڈیا نیٹ ورک کی مشترکہ پارٹنرشپ ہے جس کا اعلان سال رواداری دوہزار انیس اور مسرت کے عالمی دن بیس مارچ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کیاگیا.

عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل سلطان النعیمی نے کہا کہ رواداری فنڈ سے ایسے ایک ہزار قیدیوں کی مدد کی جائے گی جو وطن واپسی کے لئے ٹکٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے یاایسے قیدی جو پندرہ ہزار درہم تک مقروض ہیں ان کی مدد کی جائے گی.

انہوں نے بتایا کہ عجمان پولیس ایسے قیدیوں کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے رہائی کا عمل مکمل کرے گی،دارالبر سوسائٹی اس قدام کے لئے فنڈ اکٹھا کرے گی جبکہ امارات ویژن میڈیا نیٹ ورک فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے ہر ہفتے ایک کیس سے متعلق معلومات نشر کرے گا.

اس موقع پر دار البر سوسائٹی اور امارات ویژن میڈیانیٹ ورک کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے اس اقدام میں اپنے کردار اور کوششوں سے متعلق آگاہ کیا.

ترجمہ۔تنویر ملک.

http://wam.ae/en/details/1395302750132

WAM/