محمد بن راشد کی نیومارکیٹ میں 2000 گینیز ریس میں شرکت

  • محمد بن راشد يشهد سباق 2000 غينيز الإنجليزي للخيول

دبئی، 4 مئی، 2019 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم اور دبئی کے نائب حکمران اور وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم نے نیومارکیٹ رولی مائل ریس کورس میں 2000 گینیز ریس کے مقابلے دیکھے.

شیخ محمد بن راشد نے نیو مارکیٹ میں سیزن کے پہلے فلیٹ ریسنگ کلاسک کے زبردست انتظام کی تعریف کی۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے منتخب کئے گئے بہترین گھوڑوں نے حصہ لیا.

ریس میں متحدہ عرب امارات کے گھوڑوں نے اپنی فتوحات جاری رکھیں اور شیخ حمدان بن محمد آل مکتوم کے "Communiqué" نے جاکی کلب اسٹیکس (گروپ 2) کا ٹائٹل جیت لیا۔ دوسری پوزیشن شیخ محمد بن عبید آل مکتوم کے گھوڑے "Defoe" نے حاصل کی.

ہوانا گولڈ ہینڈیکیپ سٹیکس کا سنسنی خیز مقابلہ شیخ حمدان بن راشد مکتوم کے گھوڑے "مویاسر" نے جیتا جبکہ شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کے گھوڑے "مواکب" نے دوسری پوزیشن حاصل کی.

نیو مارکیٹ اسٹیکس کے مقابلے میں بھی متحدہ عرب امارات کے گھوڑے غالب رہے ۔ ان مقابلوں میں شیخ محمد بن عبید آل مکتوم کے گھوڑے "متحدہ عرب امارات کا ہیرا" نے پہلی اور "واک ان دی سٹینڈ" نے دوسری پوزیشن حاصل کی.

"میگنا گریشیا" نے 19 گھوڑوں کو شکست دیکر 2000 گینیز اسٹیکس (گروپ 1) کا ٹائٹل جیت لیا.

ترجمہ: ریاض برکی .

http://wam.ae/en/details/1395302760544

WAM/Ahlam Al Mazrooi