پہلی سہہ ماہی 2019 میں دبئی انویسٹمنٹس کو 202 ملین درہم کا خالص منافع

دبئی ، 5 مئی ، 2019 (وام) – دبئی انویسٹمنٹس نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 202 ملین درہم کا خالص منافع ہونے کا اعلان کردیا ، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں یہ منافع 362 ملین ڈالر تھا ۔ اس گزشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں ایمریٹس ڈسٹرکٹ کولنگ ، ایمیکول کے حصص میں مجموعی طور پر 333 ملین درہم کا اضافہ ہوا تھا – اکتیس دسمبر 2018ء تک کی سہہ ماہی میں اثاثوں میں کل اضافہ 19 ارب 55 کروڑ درہم کا تھا جبکہ موجودہ آخری سہہ ماہی میں یہ اضافہ 20 ارب 11 کروڑ درہم رہا اور اسی عرصہ سالانہ ریٹرن کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد رہی – دبئی انویسٹمنٹس کے ایم ڈی اور سی ای او خالد بن کلبان کا کہنا ہے کہ دبئی انویسٹمنٹس نے ایم اینڈ اے منتقلیوں پر گزشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 333 ملین درہم کا اضافہ حاصل کیا تھا جبکہ رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں یہ اضافہ 55 ملین درہم کا ہے ۔ اس طرح رواں سال می پہلی سہہ ماہی میں خالص منافع 118 ملین درہم بڑھا ہے ، یہ صورتحال مارکیٹ میں استحکام اور بہتری کا اظہار ہے – کلبان نے بتایاکہ سال کے باقی ماندہ عرصہ کیلئے بھی کمپنی سے وابستہ توقعات بہت حوصلہ افزا ہیں ، رئیل سٹیٹ کے کئی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جبکہ مینوفکچرنگ شعبے کی بحالی اور گلوبل فارما کی متوقع بہتری مزید حوصلہ افزا صورتحال پیدا کرے گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302760635

WAM/Urdu