• houbara museum to open in saudi arabia 2
  • houbara museum to open in saudi arabia 1
  • houbara museum to open in saudi arabia 3

سعودی عرب میں تلور میوزیم کا افتتاح

ابوظہبی، 5مئی، 2019(وام) ۔۔ تلور کے تحفظ کے بین الاقوامی فنڈ، آئی ایف ایچ سی، نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی شراکت سے سعودی عرب کے علاقے القصیم میں تلورمیوزیم قائم کیا ہے جس کا مقصد خطرے سے دوچار اس شاندار نسل کے پرندے کا تحفظ اور اس حوالےسے آگاہی پھیلاناہے.

 

القصیم ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز بن سعود نے القصیم پارک میں تلور میوزیم اور تلور رہنمائی مرکزکا افتتاح کیا جو مملکت سعودیہ میں تلور کے تحفظ کا پہلا ادارہ ہے.

 

میوزیم کا قیام اس نسل کے پرندے کی مستقبل کی نسل کے لئے قدرتی ماحول کی فراہمی کے ساتھ تلور سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور اس کا تحفظ ہے.

 

میوزیم کا افتتاح القصیم ریجن کے پہلے ہفتہ برائے ماحولیات کے اختتام پرکیا گیا اس موقع پر اٹھار تلور بھی قدرتی ماحول میں آزاد کئے گئے.

 

میوزیم کے افتتاح کے حوالے سے آئی ایف ایچ سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ماجد المنصوری نے اس پرندے کے شمال مغربی افریقہ میں موریطانیہ سے مشرقی ایشیا میں منگولیا تک کے ہجرتی علاقے میں اس کی افزائش نسل اور قدرتی ماحول میں چھوڑنے کے پروگرام کی حمایت اور مدد کرنے پر صدر خلیفہ بن زاید آل نھیان کا شکریہ ادا کیا.

 

المنصوری نے تلور کے محفوظ علاقوں کے قیام اوراس کے تحفظ کی عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لئے مسلسل کوششوں پر ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور آئی ایف ایچ سی کے چیئرمین عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا بھی شکریہ ادا کیا.

 

آئی ایف ایچ سی کے ایجوکیشن اینڈ کمیونیکشن شعبہ کے علی مبارک الشامسی نے کہا کہ القصیم ریجن کے ساتھ یہ شراکت داری فنڈ کی تلور کے تحفظ اوراس کی آبادی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے.

 

میں تلور اور اس کے مستقبل کویقینی بنانے کی ضرورت سے متعلق آگاہی کے فروغ کی کوششوں میں مدد کرنے پر عزت مآب شہزادہ فیصل اور مملکت سعودی عرب کا شکرگزار ہوں.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302760614

WAM/Urdu