عرب امارات نے قطری بحریہ کی کشتی اور فوجی رہا کردیئے

ابوطہبی ، 6 مئی ، 2019 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے قطر کی بحریہ کی ایک کشتی اور اسکے چار فوجیوں کو واپس رہا کردیا ہے ، انہیں گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا تھا.

 

وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں آنے کے بعد واپس بھیجے جانے والے فوجیوں میں قطری قومیت کے فرسٹ لیفٹنٹ محمد حاسم الحیل ، لانس کارپورل سعید نصر المری ، فلسطینی نژاد لانس کارپورل محمد ریاض البلتاجی اور بھارتی نژاد نجی فرد فایز طلخوم شامل تھے .

 

بیان کے مطابق قطری جھنڈے والی یہ فوجی کشتی 30 اپریل 2019ء کو عرب امارات کی سمندری حدود میں داخل ہوئی تھی .

 

ترجمہ ۔ تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302760958

WAM/Urdu