عمار ڈیولپمنٹ کی پہلی سہ ماہی کے دوران فروخت  میں 51فیصد اضافہ


دبئی، 6 مئی، 2019 (وام) ۔۔ عمار ڈیولپمنٹ نے 2019 کی پہلی سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے دوران کمپنی کی طرف سے شروع کی گئی رہائش گاہوں کی سب سے زیادہ فروخت کا ہدف حاصل کیا ہے.

 

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران رہائش گاہوں کی فروخت 5.902 ارب درہم (1.607 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 3.908 ارب درہم (1.064 ارب ڈالر) کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے.

 

عمار ڈویلپمنٹ نے 2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 4.362 ارب درہم (1.188 ارب ڈالر ) کی لاگت سے آٹھ نئے منصوبوں کا آغاز کیا ۔ ان منصوبوں میں سعودی عرب، چین، برطانیہ، بھارت اور خود متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور سرمایہ کاروں ن زبردست دلچسپی کا اظہا ر کیا۔ عمار کے بعض صارفین نے پہلی سہ ماہی کے دوران اپنی سرمایہ کاری دگنی کردی۔ اس دوران پاکستان اور مصر کے سرمایہ کاروں کو فروخت میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا.

 

سیلز میں اضافے کی بنیادی وجہ دبئی کی معیشت اور ٹریول، سیاحت، ہوابازی، مہمان نوازی، لاجسٹکس اور مالیاتی خدمات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی، صاف توانائی اور صحت کی دیکھ بھال سمیت تمام اہم شعبوں کی مثبت کارکردگی ہے۔ دبئی کے کاروباری اور سیاحتی مرکز بن جانے کے باعث ریل اسٹیٹ کی طلب میں بھی مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے.

 

عمار ڈویلپمنٹ اور عمار پراپرٹیز کے چیئرمین محمد اعلی بار نے کہا کہ عمار ڈیولپمنٹ کی بہترکارکردگی متحدہ عرب امارات کی ترقیاتی حکمت عملی کے باعث ہے جس میں چار ستونوں پر توجہ دی گئی ہے.

 

دبئی میں عمار کےکئی رہائشی منصوبوں کی فروخت کا زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ ان اہم منصوبوں میں سے ایک Arabian Ranches III ہے۔ یہ ایک محفوظ گیٹڈ رہائشی منصوبہ ہے جس میں مرکزی پارک، 4 کلو میٹر طویل مرکزی شاہراہ، ایک دریا، آوٹ ڈور کھیلوں کی سہولیات ، بچوں اور تمام عمر کے لوگوں کے لئے کھیل کے مقامات شامل ہیں.

 

ترجمہ: ریاض خان .

 

http://wam.ae/en/details/1395302761082

WAM/Urdu