عرب امارات اور پرتگال کا تعاو ن کو فروغ دینے پر اتفاق


ابوظہبی، 9مئی، 2019(وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور پرتگال نے ابوظہبی میں گزشتہ روز ہونے والے مشترکہ کمیشن کے تیسرے اجلاس میں کوالٹی ایشورینس اور فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے باہمی مفاہمت کی دو یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت پرتگال میں عرب امارات کے سفیر موسی عبدالواحد الخاجہ اور پرتگال وزارت اقتصادیات کے معاشی سرگرمیوں کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی ڈائریکٹر جنرل فرنینڈا فریرا دائس نے مشترکہ طور پرکی.

 

الخاجہ نے پرتگیزی وفد کا خیر مقدم کرتے کہا کہ عرب امارات پرتگال کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔دونوں ممالک کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں.

 

عرب امارات کے سفیر نے قابل تجدید توانائی،زراعت،صنعت،سیاحت،تعلیم ،صحت عامہ اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے تجارتی اور سرمایہ کاری مشنز کے درمیان مزید ملاقاتوں کے انعقاد پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جاسکے.

 

الخاجہ نے کہا کہ ایشیائی منڈیوں میں عموماً اور عرب منڈیوں میں خصوصاً پرتگال کے کم تجارتی حصص کو آگے لے جانے کے لئے عرب امارات اپنے بہترین مواقعوں کے باعث اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔الخاجہ نے ایکسپو دوہزار بیس دبئی میں شرکت کے لئے تصدیق کرنے پر حکومت پرتگال کو سراہا.

 

اس موقع پر دائس نے عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اپنے ملک کی خواہش کا اظہارکیا.

 

امارات اتھارٹی برائے سٹینڈر ڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی اور پرتگیز ی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی کے درمیان ہونے والی مفاہمت کی پہلی یاداشت پر الخاجا اور پرتگیزی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی کے چیئرمین انتونیو میرا دوس سانتوس نے دستخط کئے جبکہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی وماحولیات اور پرتگال کی وزارت اقتصادیات کے درمیان فوڈ سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کی دوسری یاداشت پر الخاجہ اور پرتگال کی وزارت اقتصادیات کے جنرل انسپکٹر پیڈرو گاسپر نے دستخط کئے.

 

امارات کے وفد میں وفاق اور لوکل گورنمنٹ ایجنسیوں کے نمائندوں سمیت نیم سرکاری کمپنیوں کے حکام شامل تھے.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://wam.ae/en/details/1395302761580

WAM/Urdu