پی اینڈ او پورٹس کو سربیا کی نوی سیڈ بندرگاہ کا کنٹرول مل گیا


دبئی ، 10 مئی ، 2019 (وام) – حکومت دبئی اور بندرگاہوں ، کسٹمز ، فری زون کیلئے اس کے ذیلی ادرہ پی سی ایف سی کے ملکیتی ادرہ پی اینڈ او پورٹس اور سربیا کی حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کا معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت سربیا نوی سیڈ بندرگاہ کو چلانے کیلئے طویل مدتی سرمایہ کاری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پر عمل کیا جائے گا –

اس معاہدے کے تحت سربیا کی حکومت کو اس حکمت عملی میں بھی تعاون کیا جائے گا جس کے تحت وہ یورپ سے سڑک ، ریل اور آبی راستوں سے بین المثالی ٹرمینل اور لاجسٹک مرکز کا قیام عمل میں لائے گی – معاہدے کے تحت پی اینڈ او پورٹس 25 برس سے تک سربیا کی اس بندرگاہ کو چلائے گی اور اس معاہدے میں مزید 25 سال توسیع کا آپشن بھی رکھا گیا ہے ۔

معاہدے پر دستخط سربیا کے سٹیٹ سیکریٹری سراگان سٹیوانوک اور پی اینڈ او پورٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راڈو انتولوک نے کئے جو کہ گزشتہ سال طے پانے والے ایک ایم او یو کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو سربیا کے نائب وزیراعظم زورانا مہاجولوک اور پی اینڈ او پورٹس کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کے درمیان طے پایا تھا – یہ بندرگارہ دنوب دریا پر واقع ہے جس کا رقبہ 24 ہیکٹر ہے اور اس سے سالانہ دس لاکھ ٹن سامان ہینڈل کیا جاتا ہے –

عرب امارات کی کمپنی اس بندرگارہ پر تمام آبی آپریشنز ، کنٹینر ہینڈلنگ ، پراجیکٹ کارگو اور کھاد کی سرگرمیوں کو انجام دینے کی ذمہ دار ہوگی ۔ اس بندرگاہ کی موجودہ 500 میٹر طویل لنگرانداز مقام میں مزید 189 میٹر کی توسیع کی جائے گی اور وہاں نئے آلات اور مشینری بھی نصب کی جائے گی ۔ سربیا کے تعاون سے وہاں کنٹینرز کا نیا ٹرمینل بھی قائم کیا جائے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک –

http://www.wam.ae/en/details/1395302761740

WAM/Urdu