ادنوک ڈسٹری بیوشن نے 5 سالہ توسیعی منصوبہ کا اعلان کردیا


نیویارک ، 12 مئی ، 2019 (وام) – ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ادنوک ڈسٹری بیوشن کے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید مبارک الراشدی نے کہا ہے کہ انکا ادارہ پورے عرب امارات اور خصوصا دبئی میں اپنی سہولیات اور خدماتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے جارہا ہے ۔ دبئی میں فی الحال ادنوک کے ایسے چار سٹیشن قائم ہیں – کمپنی نے آئیندہ پانچ سال میں دبئی کیلئے اپنے سٹیشنز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران کل 75 سٹیشنز بنائے جائیں گے یعنی ہر سال 15 نئے سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا – انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں گزشتہ سال ادنوک کے دو سٹیشنز کے کامیاب انعقاد اور وہاں سے ہونے والے 30 فیصد منافع کے بعد کمپنی نے سعودی عرب میں بھی اپنے سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے – لندن اور نیویارک میں فرسٹ کیپیٹل مارکیٹ ایام کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں کمپنی کے خدماتی سٹیشنز کی توسیع دینے کے منصوبہ میں فیول سروس ، کار واش اور ریستورانز کا قیام شامل ہے – انہوں نے کہاکہ ادنوک کو عرب امارات مین ایندھن فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی کا مقام حاصل ہے اور اسی وجہ سے اسکی پیداواری ترقی ہوئی ہے جبکہ وہ اگست 2015 سے 10 سینیٹ فی لٹر منافع کمارہی ہے – الراشدی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ادنوک کے بین الاقوامی خدماتی آپریشنز مزید وسیع ہونگے اور وہ سعودی عرب کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی اپنی تیل اور غیر تیل مصنوعات و خدمات کے کاروبار کو فروغ دے گی – انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرمایہ کاری پر کم از کم 15 فیصد منافع حاصل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے عرب امارات سے باہر بھی اسکے کاروبار کو وسعت دی جائے گی – انکا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ممالک میں کمپنی کی سرگرمیاں بڑھانے سے عرب امارات اور خلیجی خطے میں اسکے تیل شعبے اور کاروباری شعبے کو ترقی ملے گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762034

WAM/Urdu