او آئی سی کا عرب امارات کی بحری حدود کے قریب جہازوں پر حملے کیخلاف اظہار مذمت

جدہ ، 13 مئی ، 2019 (وام) – اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے خلیج عمان میں متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب چار کمرشل بحری جہازوں کو تباہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے – او آئی سی کی طرف سے یہاں سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی عالمی بحری امور کو خطرات سے دوچار کردینے کے مترادف ہے اور عالمی برادری کو عالمی بحری امور کی حفاظت کیلئے آگے بڑھنا چاہیئے جو کہ خچے کی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی ضروری ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762333

WAM/Urdu