لبنان کے وزیراعظم کا عرب امارات کی حدود میں کمرشل بحری جہازوں پر حملے کی مذمت

بیروت ، 13 مئی ، 2019 (وام) – لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب الفجیرۃ کی بندرگاہ سے دور چار کمرشل بحری جہازوں کو تباہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے – لبنان کی قومی نیوز ایجنسی این این اے کے مطابق الحریری نے بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ کی سلامتی اور حفاظت کیلئے شدید خطرہ ہے – انہوں نے کہا ہے کہ عالمی تیل مارکیٹ کے ذریعے عالمی اقتصادیات کو نقصان پہنچانے کا اقدام برادر عرب ممالک اور عرب سلامتی اتحاد پر براہ راست حملہ ہے .

 

الحریری نے کہا ہے کہ وہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور خلیج عرب کے تمام برادر ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762290

WAM/Urdu