کویت کا عرب امارات کی بحری حدود کے قریب جہازوں پر حملے کیخلاف اظہار مذمت


کویت ، 13 مئی ، 2019 (وام) – کویت نے متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب چار کمرشل بحری جہازوں کو تباہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے – کویت کے سرکاری خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویت کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے جہازوں پر اس حملے کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے اور کہا ہے ایسی حرکتوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی ، یہ صورتحال دنیا بھر میں تجارتی اور توانائی فراہمی کی عالمی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتا ہے – ذرائع نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے کو روکنے اور اسکے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر فوری اور موثر اقدام ہونے چاہیئں ۔ کویت ، عرب امارات کو سلامتی ، خودمختاری ، استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اسکے ساتھ کھڑا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762277

WAM/Urdu