راس الخیمہ،ہالینڈ کے وکانتیبیورز دوہزار بیس میں بحیثیت’ میزبان منزل‘ شرکت کرے گا

راس الخیمہ،13مئی، 2019(وام) ۔۔ راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی،آر اے کے ٹی ڈی اے، نے امارات راس الخیمہ کو ہالینڈ کے شہر یوتریش میں ٹریول ٹریڈ اور صارفین کے سب سے بڑے میلے وکانتیبیورز دوہزار بیس میں بحیثیت’ میزبان منزل‘ کے پیش کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ میلے میں دنیا بھر سے سیاحتی ادارے،ٹریول ایجنسیاں اور ثقافتی تنظیمیں شرکت کرتی ہیں جو سیاحتی مقامات اور سیاحتی پروڈکٹ متعارف کرانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے.

 

راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ھیثم مطر کا کہنا ہے کہ خالص عرب مہمان نوازی کے ساتھ اصل حالت میں موجود ساحلوں اور آوٹ ڈور ایڈوینچر کی تلاش،راس الخیمہ ،یورپ بھر سے تعطیلات گزارنے والوں کے لئے ایک پرکشش مقام ہے۔ گزشتہ دوسالوں کے دوران یورپ سے سیر سیاحت کے لئے راس الخیمہ آنے والوں کی تعداد میں ایک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور دوہزار اکیس تک پندرہ لاکھ سیاحوں کو متوجہ کرنے کی سیاحتی فروغ کی حکمت عملی کے لئے یہ علاقہ ہماری توجہ کا اہم مرکز رہے گا.

 

ہم وکانتیبیورز دوہزار بیس میں میزبان منزل کی حیثیت سے شرکت کے منتظر ہیں اس سے ہماری یورپ میں سیاحتی فروغ کی کوششوں کو بڑی مدد ملے گی.

 

راس الخیمہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے مسلسل کشش کا حامل ہے اور دوہزار اٹھارہ میں کل سیاحوں کی تعداد کے باسٹھ فیصد نے یہاں کا رخ کیا جس کی اہم وجہ اس کی سات ہزار سالہ قدیم تاریخ،خالص عرب ثقافتی ورثہ،ایڈوینچر کے لئے پرکشش مقامات،قدرتی لینڈ سکیپ اور دیگر شامل ہیں.

 

ترجمہ۔تنویر ملک.

 

http://www.wam.ae/en/details/1395302762249

WAM/Urdu