یمن کا عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب چار بحری جہازوں پر حملے کیخلاف اظہار مذمت


عدن ، 13 مئی ، 2019 (وام) – یمن نے الفجیرہ کے مشرق میں خلیج عمان کے اندر متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب چار بحری جہازوں کو سبوتاژ کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے – یمن نیوز ایجنسی کے مطابق یمنی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو براہ راست خطرات لاحق ہوئے ہیں – بیان کے مطابق ایسے حملے کے ذمہ دار عناصر برادر ملک عرب امارات کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کے عزائم رکھتے ہوئے خطے کو شدید عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں – بیان میں ایسے ذمہ دار عناصر کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762198

WAM/Urdu