بحرین کا عرب امارات میں کمرشل بحری جہازوں کو سبوتاژ کرنے پر اظہار مذمت


منامہ ، 13 مئی ، 2019 (وام) – بحرین نے الفجیرہ کے مشرق میں خلیج عمان کے اندر متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب چار بحری جہازوں کو سبوتاژ کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے – بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملے سے خطے میں بحری آمدورفت کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوئے ہیں ، بیان میں بحرین کی طرف سے عرب امارات کے ہر اس اقدام کی حمایت کی گئی ہے جو وہ اپنے مفادات اور سلامتی کے تحفظ میں کرے – بیان میں عالمی برادری کو اہم خطے کے اس سمندری روٹ کو خطرات سے گھیرے کے ایسے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ ان عناصر کو ناکام بنایا جاسکے جو عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں - ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302762178

WAM/Urdu